Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
سکول سربراہوں کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ڈیڈلائن دیدی گئی - آرسی ویب نیوز
سرگودھا

سکول سربراہوں کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ڈیڈلائن دیدی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے مقرر کئے گئے اہداف کو حاصل نہ کرنے والے سرکاری سکولوں کے سربراہان کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں ا پنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ڈیڈ لائن دی اورکہاہے کہ حکومت نے کوالٹی ایجوکیشن کیلئے اساتذہ کو تمام وسائل فراہم کررکھے ہیں او را س ضمن میں کوئی عذر قبول نہیں کیا جائیگا ۔ وہ اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں پنجاب سکول ریفارمز روڈ میپ کے ریویو اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے اساتذہ کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے طلبہ کی ماہانہ کی بنیادپر ٹیسٹ لینے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر نے تینوں کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل اساتذہ کو تعریفی اسناد اورشیلڈز سے نوازاجائیگا جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے اساتذہ او رسکولز سربراہان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔ دریں اثنا انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آسیہ گل نے واضح کیا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیاجائے ، متعلقہ ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات پر عمل درآمد کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھیں ، علاوہ ازیں سڑکوں کی بحالی و تعمیر کے ترقیاتی پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نے کہا کہ ضلع بھر کی 106کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر ایک ارب 29کروڑ خرچ کئے جارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: