Home / کاروبار / سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی : انڈیکس کی تین نفسیاتی حدیں بحال

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی : انڈیکس کی تین نفسیاتی حدیں بحال

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی تین نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں، تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 23 ارب 75 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت36.91فیصدزائد جبکہ63.84فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 31544پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا،تاہم بعد ازاں سیمنٹ،توانائی، سٹیل، فوڈز اوربینکنگ سمیت منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 31968پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ،تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس280.36پوائنٹس اضافے سے 31938.82پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کو مجموعی طور پر 343کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 219 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 104کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی ہوئی۔ جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 23 ارب 75 کروڑ 59 لاکھ 37 ہزار 815 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 63 کھرب 84 ارب 29 کروڑ 93 لاکھ 75ہزار649روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر 7 کروڑ 2 لاکھ 23 ہزار 630 شیئرز کا کاروبارہوا،جومنگل کی نسبت 1 کروڑ 89 لاکھ 34 ہزار 810شیئرززائد ہے ۔

About admin

Check Also

یو بی جی کا فیڈریشن الیکشن 2021میں بھرپورحصہ لینے کا اعلان

ازخود میدان عمل میں آگیا ہوں،کارکنا ن تیاریا ں شروع کردیں،ایس ایم منیر کراچی(بزنس رپورٹر)یونائیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: