Home / کاروبار / سٹاک ایکسچینج مندی، 17 ارب ڈوب گئے، 52 فیصد شئیرز کی قیمتوں میں کمی

سٹاک ایکسچینج مندی، 17 ارب ڈوب گئے، 52 فیصد شئیرز کی قیمتوں میں کمی

انڈیکس 75پوائنٹس کی کمی سے 40455پوائنٹس پربند، سرمایہ 7628ارب رہ گیا

کراچی (بزنس رپورٹر)سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کواتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی۔75 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ،52فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو 17ارب سے زائد کانقصان ہوا، کاروباری حجم 9.48فیصدزائدرہا۔ کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ایک موقع پر 100انڈیکس40787پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 40455پوائنٹس پر بندہوا۔ کے ایس ای 30انڈیکس39پوائنٹس کی کمی سے 18653پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 53پوائنٹس کی کمی سے 28256پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 138کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،177میں کمی اور25میں استحکام رہا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر76کھرب 28ارب روپے رہ گیا۔گزشتہ روز 19کروڑ74لاکھ 36ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوبدھ کی نسبت ایک کروڑ71لاکھ8ہزار شیئرززائدہے ۔

About admin

Check Also

جرمن کمپنیاں پاکستان میں دلچسپی لے رہی ہیں:ڈاکٹر فیصل

پاکستانی تاجرروابط بڑھا کر جوائنٹ وینچر ز کے مواقع تلاش کریں،سفیربرائے جرمنی اسلام آباد (این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: