Home / دنیا / سعودی اتحاد میں دراڑ پیدا کرنا ناممکن ہے ،یو اے ای

سعودی اتحاد میں دراڑ پیدا کرنا ناممکن ہے ،یو اے ای

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خلیج پیدا کرنے یا دونوں برادر مسلمان ملکوں کے اتحاد کو پارا پارا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ یمن اور ایران کے باب میں امارات اور سعودی عرب دونوں ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ قطری میڈیا جہالت کا شکار ہے ۔ اسے اندازہ نہیں کہ سعودی عرب اورا مارات نے اتحاد کے لیے کتنی قربانیاں دی ہیں۔ انور قرقاش نے قطر اور اس کے ذرائع ابلاغ کی طرف سے کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے کی مذمت کی اور کہا کہ قطر نے دوسرے ممالک کے درمیان انتشارپیدا کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مفادات اور چیلنجز ایک ہیں اور دونوں ملک تمام مسائل کا مشترکہ حکمت عملی کے تحت جواب دیں گے ۔

About admin

Check Also

امریکا اپنے کردار سے پیچھے نہیں ہٹا،مغرب جیت رہا ہے :پومپیو

حوثی باغیوں کو ایرانی اسلحے کی ترسیل سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی میونخ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: