پاکستان

سرور کالونی میں سیوریج کا نظام درہم برہم, لوگ گھروں میں قید, بیماریاں پھیل گئیں

سرگودھا(سٹی رپورٹر )میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے شعبہ ہیلتھ کے عملہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سرور کالونی میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ، جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہونے سے علاقہ میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے ، گلیوں میں گندا پانی کھڑا ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، مکینوں نے مقامی سطح پر داد رسی نہ ہونے پر چیف منسٹر پٹیشن سیل سے رجوع کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد بار بلدیہ سرگودھا کو علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا لیکن عملہ صفائی کئی کئی روز علاقے میں نظر نہیں آتا، عملہ صفائی بلدیاتی نمائندوں کو شکل دکھا کر غائب ہو جاتا ہے ،منتخب نمائندے بھی علاقہ کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہے ووٹ لے کر یہ اپنے حلقے میں آنا بھی گوارہ نہیں کرتے ، دوسری طرف لوگ پیٹ اور جلدی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں،جس پر ڈائر یکٹر پٹیشن سیل نے ڈپٹی کمشنر کو عملدرآمد کروا کر جلد از جلد رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔دوسری طرف عملہ صفائی اور دیگر افسر بھی شکایت کی اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے مسائل کے حل کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: