شوبز

سرفرازاوربابر ذمہ داری سنبھالنے کے مستحق ہیں :مصباح الحق

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ شکست پر صرف کپتان کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں کیونکہ ٹیم میں کپتان سمیت گیارہ کھلاڑی کھیلتے ہیں جن میں سے ہر ایک کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔ان کا چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سرفراز احمد اور بابر اعظم ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے پوری طرح مستحق ہیں جن کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ عمدہ کارکردگی کا تسلسل ان کیلئے کسی کو بھی جانچنے کا پیمانہ ہوگا ۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی کارکردگی اچھی رہی ہے جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا تھا لیکن اب ان کی توجہ کا مرکز ون ڈے میچوں میں پرفارمنس کی بہتری ہونا چاہئے جس کیلئے ہر پلیئر کی لاگ بک تیار کر کے اس کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا اور فٹنس کی بہتری کیلئے سیکنڈ الیون پلیئرز کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے عمل سے گزارا جائے گا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ ڈریسنگ روم کلچر کی تبدیلی پر زور دیتے ہوئے پلیئرز کا مائنڈسیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کام میں سرفراز احمد ان کی بھرپور معاونت کر سکتے ہیں جن کے ساتھ مل کر انہوں نے کھیل کے مختلف پہلوؤں پر کام کیا ہے اور اس بات کو بھی سمجھ لیا ہے کہ ہر بار میدان میں اتر کر بہترین کارکردگی ہی اولین ترجیح ہونی چاہئے اور توقع ہے کہ آنے والے عرصے میں قومی کرکٹ ٹیم کا ظاہری چہرہ بدلنے میں کامیابی حاصل ہو جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: