Home / پاکستان / سراج الحق کا 20فروری کے بعد مہنگائی کیخلاف مہم کا اعلان

سراج الحق کا 20فروری کے بعد مہنگائی کیخلاف مہم کا اعلان

عوام ساتھ دیں ،عوام دشمن حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کر کے رہیں گے : خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی 20فروری کے بعد مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا آغازکر رہی ہے ، حکومت ہر روز جھوٹ بولتی ہے ۔پوری قوم آئی ایم ایف کے معاہدوں کیخلاف ہے ان معاہدوں کے نتیجے میں چند لوگ امیر اور پوری قوم کنگال ہوگئی ہے ،عوام ہمارا ساتھ دیں ان عوام دشمن حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کر کے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پر یس کلب کے سامنے مختلف مکتبہ فکر کی جانب سے مہنگا ئی کیخلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا قومی اسمبلی میں بھی سنجیدگی نہیں ،وہاں گالیوں کے تبادلے ہوتے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے تبدیلی کا جو نعرہ لگایا تھا وہ ایک فراڈ اور دھوکا ہے ، نوجوان ڈگریاں جلانے پر مجبورہیں ، روزگار کے دروازے بند ہیں ،غریب کو علاج میسر نہیں ، آٹے چینی گھی دالوں کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے ،اس وقت وزیر اعظم کے دائیں اور بائیں لوگوں نے شوگر اور آٹے میں اربوں کمائے ہیں، حکومت اپنے پیاروں کو نواز رہی ہے ۔انہوں نے کہا حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ہر ناکام ہوچکی ہے عمران خان کا ہر قدم غریب عوام کیساتھ سنگین مذاق ہے ۔سراج الحق نے کہا حکومت کو عوام پر کئے گئے اس ظلم کا جواب دینا ہوگا ،آج زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ پریشان ہیں ،مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ۔ انکا کہنا تھا ہم ترکی کے صدر طیب اردوان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں میں ان سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو سمجھائیں کہ پاکستان کو کیسے مہنگائی سے چھٹکارا دلایا جا سکتا ہے ۔

About admin

Check Also

پولیس میں خالی اسامیوں پر بھرتی کی اجازت دیدی:بزدار

ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا جائزہ لیں گے ، گفتگو، شہید کی نماز جنازہ میں شرکت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: