Home / پاکستان / سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سے 28کنال اراضی واگزار

سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سے 28کنال اراضی واگزار

سرگودھا:ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا محمد شہباز حسین شاہ کی نگرانی میں کرپٹ اور قبضہ مافیا کے خلاف کارر وائیاں تیز کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ٹیکنیکل) غلام محمد غوث نے کوٹمومن میں پولیس اسٹیشن کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والی کمپنی ایم ایس موسی خیل اینڈ کوسے 19 لاکھ 2 ہزار 9سو31روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے ، تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) نے موضع سبھروال میں سرکاری زمین جس پر عامر دھول سابقہ وائس چیرمین یونین کونسل اور رضوان دھول وغیرہ نے عرصہ دراز سے محکمہ مال کے افسران و اہلکاران کی ملی بھگت سے قبضہ کیا ہوا تھا اُن کے قبضہ سے 28کنال زرعی اراضی واگزار کروا کر سرکار کی تحویل میں دلوا دی، سرکاری واجبات کے نادہندوں کے خلاف کاروائیاں کر تے ہوئے خضرآباد فارم ،محکمہ لائیوسٹاک شاہ پور کے نادہندگا ن پٹہ داران سے محکمہ لائیوسٹاک سے مل کر 3لاکھ92ہزار7سو93روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے ۔

About admin

Check Also

وکلا آئندہ ہڑتال نہیں کرینگے, چیف جسٹس

قانون کے دائرے میں سب کو با ت کی اجازت ، حکومت سخت سائبر قوانین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: