Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
زمین پراپرٹی ایکسپو میں ایٹین سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز - آرسی ویب نیوز
کاروبار

زمین پراپرٹی ایکسپو میں ایٹین سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

کراچی(سٹاف رپورٹر) Eighteen نے کراچی میں ہونے والی Zameen پراپرٹی ایکسپو میں اپنی پریمیم پراڈکٹ لائن نمائش کیلئے پیش کی۔ 2018 اور 2019 کے بعد اس سال مسلسل تیسری بار نمائش کو سرمایہ کاروں نے بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔Eighteen نے کراچی ایکسپو میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کیلئے اپنے 2 بلین امریکی ڈالر منصوبے اور ڈویلپرز ،سیف گروپ اور کوہستان بلڈرز کے مشترکہ منصوبے اور اپنی مکمل پراڈکٹ لائن کی نمائش کی جس میں پرتعیش ولاز، خوبصورت اپارٹمنٹ کمپلیکس، ایک خوردہ مرکز، بزنس کمپلیکس اور ماسٹر پلان شامل ہے ۔اس موقع پر ایٹین کے سی ای او طارق حامدی نے کہاکہ اس سال زمین پراپرٹی ایکسپو کراچی کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے ۔ ہم نے کراچی کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو اپنی بہترین پراڈکٹ لائن پیش کی۔کراچی میں پراپرٹی ایکسپو نے نمائش کنندگان کو موقع دیا کہ وہ اپنی منفرد مصنوعات کو نمائش میں رکھیں اور ممکنہ سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں تاکہ سرمایہ کاری کے مزیدمواقع پیدا ہو سکیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: