Home / کاروبار / زرعی سائنسدانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرینگے :ملک نعمان گندم کے کاشتکاروں کو سرٹیفائیڈبیج کی دستیابی یقینی بنائی جائے : وزیر زراعت پنجاب

زرعی سائنسدانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرینگے :ملک نعمان گندم کے کاشتکاروں کو سرٹیفائیڈبیج کی دستیابی یقینی بنائی جائے : وزیر زراعت پنجاب

لاہور(کامرس رپورٹر)ہم زرعی سائنسدانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ کسانوں کو اعلیٰ معیار کا بیج سستے داموں میسر آ سکے یہ بات وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے محکمہ زراعت سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقدہ گندم کی پروکیورمنٹ پالیسی 2019 بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن سمیت دیگر اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم ڈی سیڈ کارپوریشن پنجاب ڈاکٹر غضنفر علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کارپوریشن امسال نہ صرف بیج کی رسد اور طلب کو برقرار رکھے گی بلکہ کاشتکاروں کو منظورشدہ اقسام کے بیج کی جانب راغب کرنے کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے ۔اس موقع پر وزیر زراعت نے ایم ڈی سیڈ کارپوریشن کو ہدایت کی کہ ان کی ٹیم پاسکو اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ میٹنگ کریں اور گندم کی آئندہ فصل کے بیج کے متعلق پورا لائحہ عمل تیار کریں تاکہ کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کے بیج کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔

About admin

Check Also

جرمن کمپنیاں پاکستان میں دلچسپی لے رہی ہیں:ڈاکٹر فیصل

پاکستانی تاجرروابط بڑھا کر جوائنٹ وینچر ز کے مواقع تلاش کریں،سفیربرائے جرمنی اسلام آباد (این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: