کھیل

رنگا رنگ تقریب,ناچ گانا, آتش بازی,پی ایس ایل5شروع

افتتاحی تقریب کا قومی ترانے سے آغاز،350فنکاروں نے رنگ جما دیا ،گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا،آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیاگیا وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ میزبانی ملنے پر مشکور،غیرملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید ،امیدہے خوش گواریادیں لے کر واپس جائیں گے :احسان مانی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کا آغازگزشتہ روزکراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگیا،افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیاگیا،سٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔سٹیڈیم میں موجود بڑی سکرینز پر ایک ویڈیو چلائی گئی جس میں پاکستان کے تمام صوبوں اور اہم شہروں کی خوبصورت طریقے سے منظر کشی کی گئی تھی،اس کے بعد علاقائی موسیقی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا ۔وزیراعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری درخواست پر ہمیں پاکستان سپر لیگ کے میچز اورافتتاحی تقریب کی میزبانی دی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کا وعدہ پورا کردیا ،کراچی،لاہور ،راولپنڈی اور ملتان میں میچز کا انعقاد ہو گا اور ہماری کوشش ہو گی کہ اگلے سال پشاور میں بھی میچز کرائیں۔ پاکستان سپر لیگ ملک کا سب سے بڑا کھیلوں کا برانڈ بن چکا ہے ،حکومت پاکستان، صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ کی حکومتوں کی مدد کے بغیر پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد ناممکن ہوتا اور میں خصوصی طور پر سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومتوں کا مشکور ہوں۔احسان مانی نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور امید ظاہر کرتا ہوں کہ آپ خوشگوار یادوں کے ساتھ اپنے ملکوں کو واپس لوٹیں گے اور امید ہے کہ ہم اگلے سال پھر آپ کا استقبال کریں گے ۔ افتتاحی تقریب میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جبکہ راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ۔تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیاگیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: