Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
راولپنڈی - آرسی ویب نیوز
پاکستان

راولپنڈی

وفاقی وزیر زبیدہ جلال کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

راولپنڈی( آن لائن )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے گزشتہ روز نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالداصغر نے استقبال کیا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر کو نیوٹیک یونیورسٹی کے تصور، اغراض ومقاصد، تعلیمی طریقہ کار اور ہنرمندی کی ترقی کے پروگراموں پربریفنگ دی گئی۔ – فاقی وزیر نے بریفنگ کے بعد کیمپس کادورہ کیا، انہوں نے تھوڑے عرصے میں اعلیٰ معیار حاصل کرنے اور ادارے کو صنعت سے منسلک کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔

ڈینگی ڈے :تعلیمی بورڈ کی آگاہی واک، پمفلٹس تقسیم کیے گئے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، نیوزرپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں ڈینگی ڈے منایا گیا، بلڈنگ کے ارد گرد مکمل صفائی کرائی گئی۔ ڈینگی سے بچاؤ کے بینرز بورڈ میں آویزاں اور بورڈ کمپلیکس میں خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا۔ ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق پمفلٹ بھی آنے جانے والوں میں تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر بورڈ کے زیر انتظام ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی قیادت چیئرمین بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر نے کی۔ واک میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر سمیت بورڈ کے افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک بورڈ کمپلیکس سے شروع ہوئی اور مورگاہ بازار میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام دستگیر نے کہا کہ ہمیں بارش اور بدلتے موسم میں احتیاط کرنی چاہیے ۔ علاوہ ازیں ڈینگی سپرے سکواڈ کے سپروائزر ملک مہربان کی زیر نگرانی آئی جے پی روڈ پر ایکسپریس وے سے منڈی موڑ تک دونوں طرف اور گرین بیلٹ پر ڈینگی مچھر کی تلفی کیلئے سپرے کیا گیاـ۔

ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے چیک ڈس آنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے چیک ڈس آنر، اسد کو فدا نے 1لاکھ روپے ، عزیزکو 4لاکھ روپے ، شعیب نے اعجاز کو ڈیڑھ کروڑ روپے ، زاہد کو مشتاق نے 15لاکھ روپے کا چیک دیا تھا، حسن نے سجاد کی گاڑی خوردبردکر لی، مقدما ت درج کرلیے گئے ۔

لڑکی اغوا، خاتون سے پکی نوکری دلانے کے جھانسہ میں زیادتی

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) خاتون سے پکی نوکری دلانے کے جھانسہ میں زیادتی، ایک لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔ وارث خان پولیس کو نسرین اختر بتایاکہ میرے ساتھ کلینک میں ہیلپر فاروق پکی نوکری کے جھانسے میں مجھے لاہور لے گیا اور اپنے دوست طاہر کیساتھ نشہ آور چیز پلا کر میرے ساتھ زیادتی کی اور دھمکیاں دیں۔ ویسٹریج پولیس کو نسیم نے بتایا کہ میری 16سالہ بیٹی (ا م)کو شرجیل، راحیل اور خرم نے اغوا کر لیا ہے جو 5لاکھ روپے اور3تولے سونا بھی لے گئی۔

6 مجرموں کو قید، جرمانہ اور پروبیشن کی سزا

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) ضلعی عدالتوں نے 6مجرموں کو قید، جرمانہ اور پروبیشن کی سزا سناتے ہوئے 1ملزم بری کردیا۔ 6 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور جبکہ 9کو جوڈیشل کر دیا گیا۔ 6 ملزمان کی ضمانت منظور اور 4کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: