پاکستان

ذاتی معالج خون پتلا کرنے کی ادویہ دیتے رہے :فردوس

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان انہیں خون پتلا کرنے کی ادویہ دیتے رہے ہیں ،جب خون پتلا ہوتا ہے تو پلیٹ لیٹس کم ہوجاتے ہیں، ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کیپٹن (ر)صفدر نے نواز شریف کی ہسپتال منتقلی کے موقع پر سیاست کرنے کی کوشش کی اور اشتعال انگیز تقاریر کیں ،انہیں پتا ہوناچاہیے کہ وہ اب وزیر اعظم نہیں ایک قیدی کے داماد ہے ، جو ملک لوٹنے کے جرم میں قید ہیں ،کیپٹن (ر) صفدر اس ابہام سے نکل نہیں پارہے جب وہ اداروں کوانگلیوں پرنچایا کرتے تھے ، پر یس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے تانگے کے پائیدان کے ساتھ لٹک رہی ہے ،مولانا خود ابہام کا شکارہیں، انہیں معلوم نہیں دھرنا دینا ہے یا مارچ کرنا ہے ؟ رہبرکمیٹی کی ڈوریاں جیل سے سزایافتہ قیدی ہلارہے ہیں،مسلح جتھوں کے ہاتھوں عوام کو یرغمال نہیں بننے دیں گے ۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان ملک کی ضرورت ہیں ،فضل الرحمن کے آئینی اور جمہوری احتجاج کو حکومت نہیں روکے گی لیکن لشکرکشی کے لئے اسلام آباد آیا جا رہا ہے تو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی،ملک کا دفاع کرنے پر پاک فوج پر فخر کرتے ہیں،بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیاں چلا رہا ہے ، ایک ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا یہ دھرنا اقتدارسے محرومی کا درد ہے ،اسے عمران خان کے دھرنے سے نہ جوڑاجائے ،مولاناوزیر اعظم کا استعفیٰ مانگیں تو کیا ان کی مولا جٹ والی بھڑکیں سنتے رہیں ؟ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں ،وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے قائدین سے مل کر اصلاح احوال کی راہ ہموار کریں گے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: