Home / پاکستان / خوشاب

خوشاب

عوام کی سیکورٹی ،غیرقانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
جوہرآباد ( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا افضال احمد کوثر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں ضلع ہذا کے جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی، ڈی پی اومیانوالی نے بریفنگ دی، آر پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیازمہم شروع کرکے کریک ڈائون کریں اوران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا ئیں، چوری و ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کریں، انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں بناکر ان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے ،سستی اور کوتاہی برتنے والے افسروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل لائی جائے گی، منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاون کریں ،ایس ایچ او سٹی انسپکٹر شاہدنثار، ایس ایچ او کندیاں سب انسپکٹر امیر احمد خان، ایس ایچ او داودخیل انسپکٹر محمد فیاض، ایس ایچ او کمرمشانی انسپکٹر محمد قاسم کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ دریں اثنا آر پی او سرگودھا نے تھانہ مٹھہ ٹوانہ کا معائنہ کیا،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے اُنھیں سلامی دی،افضال احمد کوثر نے تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک ، آن لائن ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا،ریکارڈ درست انداز میں مرتب کرنے اور صحت و صفا ئی کا نظام بہتر ہونے پر ایس ایچ او تھانہ مٹھہ ٹوانہ کی کارکردگی کی تعریف کی، تعریفی سرٹیفکیٹ اور پانچ ہزار روپے کیش انعام دیا۔
مضر صحت گوشت اسلام آباد لے جانیوالے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج
جوہرآباد:خوشاب پولیس نے راولپنڈی روڈ پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران سرگودھا سے مضر صحت گوشت اسلام آباد لے جانیوالے دو افراد اعجاز کھوکھر ساکن جھال چکیاں اور اسد علی ساکن جھنگ کیخلاف انیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
حادثے میں 2افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا
جوہرآباد:مٹھہ ٹوانہ پولیس نے میانوالی روڈ پر ڈیرہ لوہارانوالہ کے قریب 16ستمبر کو موٹر سائیکل سوار عبدالخالق اور لونگ خان کی حادثے میں ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا ہے ، نامعلوم کار نے انہیں ٹکر مار کر گرایا اور پیچھے سے آنیوالے ڈمپر نے روند ڈالا تھا،ڈمپر ڈرائیور شہزاد ، کار کا نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔

About admin

Check Also

بھارت خطرناک راستے پر : نقصان اٹھائے گا : عمران خان

مسلح افواج پر فخر، بھارتی جارحیت پرذمہ دارانہ جواب ،بحریہ نے دشمن کی آبدوزکو لاک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: