تازہ خبر

خان پورڈیم کےاسپل وےکھول دیئےگئے

خانپور ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث اسپل ویز کھول دئیے گئے ہیں۔ ڈیم سے اضافی پانی کا اخراج جاری ہے ۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

حالیہ بارشوں کے باعث منگل کی صبح خان پور ڈیم پانی سے بھرگیا۔ اسلام آباد میں قائم خان پور ڈیم کے اسپل وے کھول دیئے گئے ہیں اور ڈیم سے 6000کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے۔

خان پور ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 1515 کیوسک ہے۔ خان پورڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1982فٹ ہے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: