Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
حکومت کاٹیج انڈسٹری کیلئے پیکیج کا اعلان کرے :راولپنڈی چیمبر - آرسی ویب نیوز
کاروبار

حکومت کاٹیج انڈسٹری کیلئے پیکیج کا اعلان کرے :راولپنڈی چیمبر

تیل کی قیمتوں کا فائدہ براہ راست انڈسٹری تک پہنچایا جائے ،صدر صبور ملک

راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آ ف کامرس نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا فائدہ براہ راست انڈسٹری تک پہنچانے اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ صدر چیمبر صبور ملک نے کہا کہ ایف بی آر اور دوسرے حکام ٹیکس کلیکشن کی آڑ میں تاجروں کو ہراساں نہ کر یں،شرح سود میں فوری طور پر ایک سو بنیادی پوائنٹس کی کمی کی جائے ، فروری میں پاکستان میں افراط زر میں دو فیصد کی کمی آچکی ہے ، موجودہ 13.25فی صد کی شرح برقرار رکھنے سے مارکیٹ خاص طور پر نجی شعبے کی غیر یقینی میں اضافہ ہو گا، حکومت فوری طور پر ایس ایم ایز اور کاٹیج انڈسٹری کیلئے پیکیج لے کر آئے ، پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح کم کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس میں کیا جس میں سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل ، نائب صدر حمزہ سروش، سابق صدور،انجمن تاجران کے صدوراور رئیل سٹیٹ،آٹو، آٹو سپیئر پارٹس، جمز اینڈ جیولری، ایچ وی اے سی آر، فرنیچر، شو ، ماربل انڈسٹری سمیت اہم شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: