پاکستان

حکومت کاغذ کی کشتی میں بیٹھ کرسمندر کا سفر کررہی ہے: سراج الحق

مہنگائی میں کمی کے دعوئوں پرعوام حیران، ریلیف دور بین سے بھی نظر نہیں آرہا،حکومت کی سمت متعین نہیں کورونااللہ کا عذاب،انتظامات نہیں کئے گئے ، وفاق اورصوبوں میں عدم اعتماد، ذمہ دارحکومت ہے ، خطاب، گفتگو

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے پی ٹی آئی حکومت کاغذ کی کشتی میں بیٹھ کر سمندر کا سفر کر رہی ہے ۔ وفاق اور صوبوں میں اعتماد نہیں رہا جس کی اصل ذمہ دار مرکزی حکومت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مفتاح العلوم کرک میں جلسہ دستار فضیلت سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے کہاحکومت ابھی تک اپنی سمت کا تعین نہیں کر سکی ۔ وزیراعظم کے مہنگائی میں کمی کے دعوئوں پر عوام حیرت زدہ ہیں اور حکمرانوں کی ذہنی حالت پر سوال اٹھنے لگے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے عوام کو ملنے والا ریلیف دور بین سے بھی نظر نہیں آرہا ۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس اللہ کا عذاب ہے اس وبا سے بچنے کیلئے اجتماعی توبہ و استغفار اور اللہ سے رجوع کی ضرورت ہے ۔ حکومت کی طرف سے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے اور عوام الناس کو محفوظ رکھنے کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نظر نہیں آرہے ، عوام پریشان ہیں جبکہ حکومت ابھی تک کئی علاقوں میں اس کی تشخیص اور علاج کے سنٹربھی نہیں بنا سکی ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: