Home / پاکستان / حکمرانی میں ریاست مدینہ کا تصور خوش آئند :چیئرمین نیب

حکمرانی میں ریاست مدینہ کا تصور خوش آئند :چیئرمین نیب

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے حکمرانی میں ریاست مدینہ کا تصور خوش آئند ہے ،ہر مسلمان کے لیے اسوہ حسنہ مشعل راہ ہے ۔ چیئرمین نیب کا اسلام آباد میں سویٹ ہومز کے دورے کے موقع پر خطاب میں کہنا تھا بچوں سے ملنا اعزاز کی بات ہے ، یہاں کا نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان سویٹ ہومز کے بچے ملک کا نام روشن کریں گے ۔ بچے جب چاہیں نیب کا دورہ کریں ، ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے ، خود احتسابی اور آج سے ہی غلط کام چھوڑنے کی سوچ سے ریاست مدینہ کے خواب کو عملی شکل دینے میں مدد ملے گی۔محنت، دیانت اور اﷲ پر بھروسہ ہی کامیابی کی ضمانت ہے ، اس کے سوا کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، یتیم وہ ہوتا ہے جس کا کوئی نہ ہو، پوری قوم پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔چیئرمین نیب نے پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کیلئے 5 لاکھ روپے عطیہ کا اعلان بھی کیا۔

About admin

Check Also

وکلا آئندہ ہڑتال نہیں کرینگے, چیف جسٹس

قانون کے دائرے میں سب کو با ت کی اجازت ، حکومت سخت سائبر قوانین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: