Home / کھیل / حسن علی کانکاح 20اگست کو کنفرم،2سے 3مہینے میں رخصتی

حسن علی کانکاح 20اگست کو کنفرم،2سے 3مہینے میں رخصتی

گوجرانوالہ،لدھیوالہ وڑائچ (نیوز رپورٹر،نامہ نگار) قومی فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی اہلیہ کا نام شامیہ نہیں سامعیہ آرزوہے اور نکاح کی تقریب 20اگست کو دبئی میں ہوگی جبکہ دو سے تین مہینے میں رخصتی ہوگی اور ولیمہ پاکستان میں ہوگا۔حسن علی نے گزشتہ روز واپڈا ٹاؤن گوجرانوالہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں کہاکہ میں اور سامعیہ ایک سال پہلے دبئی میں ملے تھے جس کے بعد بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا۔میں نے اپنی فیملی کو اپنی پسند کا بتایا جس کے بعد میرے بھائی اور بھابھی ان لوگوں سے ملے ۔ان کاکہناتھاکہ میری زندگی کے اہم فیصلے میرے بھائی عطاالرحمٰن کرتے ہیں۔حسن علی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری اہلیہ کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جو ان کی نہیں ہیں ،خاندانی روایت کے تحت ابھی ان کی تصویر نہیں دکھا سکتا تاہم 20اگست کو لازمی تصاویر شیئر کروں گا۔انہوں نے کہاکہ سامعیہ سے اظہارمحبت پہلے میں نے کیا تھا،نکاح کی تقریب میں کالی اور لال رنگ کی شیروانی پہنوں گا ،شادی کے بعد بیگم گوجرانوالہ میں رہیں گی ،سامعیہ کرکٹ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی ۔پریس کانفرنس کے اختتام پر مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

About admin

Check Also

ڈیل اسٹین اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ

جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل اسٹین پاکستان سپر لیگ سیزن پانچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: