پاکستان

جہلم

جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع متعدد گرفتار
جہلم:جہلم پولیس کی آنکھ کھل گئی جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع متعدد گرفتار موٹر سائیکل ضبط جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے ڈی پی او جہلم تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر ہر جمعہ کو دینہ جہلم سے لفنگے لڑکے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ معمول بنائے ہوئے ہیں اور اس وجہ سے سینکڑوں حادثات ہوچکے ہیں گزشتہ روز ڈی پی او جہلم کے حکم پر تھانہ سٹی سول لائن اور ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کرنے اور ریس لگانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے متعددلفنگوں کو گرفتار کرکے انکے موٹرسائیکل ضبط کر لیے اس حوالے سے ڈی پی او جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ وہ ون ویلنگ اور ریس لگانے والوں کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا آئندہ ہر جمعے کو ان کے خلاف آپریشن ہوگا اور ون ویلنگ کرنے والوں کے والدین کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: