خوشاب

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف 15مارچ کو احتجاج کا اعلان

قائدین کی کال پر عوام رابطہ مہم زور و شور سے جاری ہے ،فداء الرحمن

جوہرآباد:جماعت اسلامی ضلع خوشاب میں پندرہ مارچ کو ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں حکومت کی نااہلیوں کے باعث آنیوالے مہنگائی کے طوفان کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا حافظ فداء الرحمن نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ مولانا حافظ فداء الرحمن نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین کی کال پر عوام رابطہ مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے اور ہمارے کارکن ڈور ٹو ڈور جا کر عوام کو جماعت اسلامی کا انقلابی پیغام پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو سہانے خواب دکھا کر فریب دیا اور اقتدار حاصل کرنے کے بعد عوام سے کیا جانیوالا کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ جب تک وطن عزیز کو صالح اور باکردار قیادت میسر نہیں ہو گی اُس وقت تک ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: