Home / تازہ خبر / جعلی اکاﺅنٹس کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اہم پیشرفت

جعلی اکاﺅنٹس کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد:احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی،عدالت نے بیرون ملک مفرور4 اہم ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردی،عدالت نے یونس قدوائی،اعظم وزیر،مشتاق احمد اورحاجی ہارون کے اشتہارجاری کرنے کاحکم دیدیا، مفرور4 ملزمان سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی ہیں ،عدالت نے نیب کو24 فروری تک جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

About admin

Check Also

امریکاسے امن معاہدہ، طالبان رہنمانے بھی چپ توڑ دی، افغان عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

کابل/واشنگٹن:امریکا اورطالبان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور افغانستان میں امن کے امکانات روشن ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: