کاروبار

جرمن کمپنیاں پاکستان میں دلچسپی لے رہی ہیں:ڈاکٹر فیصل

پاکستانی تاجرروابط بڑھا کر جوائنٹ وینچر ز کے مواقع تلاش کریں،سفیربرائے جرمنی

اسلام آباد (این این آئی)جرمنی کیلئے نامزد پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ جرمن کمپنیاں اب پاکستان کی مارکیٹ میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں لہذا پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ جرمن کمپنیوں کے ساتھ روابط بڑھا کر ان کے ساتھ کاروبار، سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچر ز کے مواقع تلاش کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی یورپی یونین کی سب سے بڑی اکانومی ہے جس کے پاس اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی و مشینری دستیاب ہے لہذا پاکستان جرمنی کے ساتھ قریبی تعاون فروغ دے کر اپنی معیشت کیلئے متعدد فوائد حاصل کر سکتا ہے ۔اسلام آباد چیمبر کے صدر احمد وحید نے کہا کہ جرمنی اور یورپ کی مارکیٹ میں بہتر رسائی حاصل کرنے کیلئے حکومتی تعاون کی ضرورت ہے لہذا جرمنی میں پاکستان کا سفارتخانہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: