Home / کھیل / جاوید میانداد کو بابراعظم میں ظہیر عباس کی جھلک نظر آگئی

جاوید میانداد کو بابراعظم میں ظہیر عباس کی جھلک نظر آگئی

نوجوان بیٹسمین کے کھیل کا انداز دیکھ کر ایشین بریڈمین کی یاد آجاتی ہے ،سابق کپتان

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان جاوید میانداد کو بابراعظم میں ظہیرعباس کی جھلک نظر آگئی جن کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹسمین کے کھیلنے کا انداز دیکھ کر ایشین بریڈمین کی یاد آجاتی ہے تاہم انہیں محسوس ہوتا ہے کہ دیگر ممالک کی کنڈیشنز میں کامیابی کے ساتھ کھیلنے کیلئے بابراعظم کو اپنی تیکنیک پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جاوید میانداد کا اپنے یو ٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ بابر اعظم ملک سے ابھرنے والی بہترین صلاحیت اور اپنے انداز کی وجہ سے ظہیرعباس سے مماثل ہیں البتہ انہیں غیر ملکی دوروں پر خود کو وکٹوں کے مطابق ڈھالنا پڑے گا جس سے ان کی کامیابی کے امکانات بڑھ جائیں گے کیونکہ ٹیم کے اہم بیٹسمین کی حیثیت سے ان پر پہلے سے زیادہ ذمہ داری آگئی ہے ۔سابق کپتان نے نوعمر پیسر نسیم شاہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی فٹنس مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے لہٰذا انہیں بہت احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جائے کیونکہ وہ کم عمر ہیں اور زیادہ زور لگانے کی وجہ سے انہیں انجریز کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔ انہوں نے پانچ اپریل سے کراچی میں پاکستان کیخلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں انڈر19 ورلڈ کپ جیتنے والے کچھ کھلاڑیوں کو پاکستان کیخلاف کھلانا چاہئے تاکہ انہیں تجربہ فراہم کر کے مستقبل کے چیلنجز کیلئے تیار کیا جا سکے ۔

About admin

Check Also

رنگا رنگ تقریب,ناچ گانا, آتش بازی,پی ایس ایل5شروع

افتتاحی تقریب کا قومی ترانے سے آغاز،350فنکاروں نے رنگ جما دیا ،گلوکاروں نے آواز کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: