Home / بھکر / تھل کینال ایک ماہ سے بند،بھل صفائی شروع نہ ہوسکی

تھل کینال ایک ماہ سے بند،بھل صفائی شروع نہ ہوسکی

بھل صفائی کیلئے تھل کینال کی بندش کو ایک ماہ ہونے کوہے ، صفائی کا عمل شروع نہ ہوسکا

دریاخان:،نہروں، راجباہوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہیں، نہر میں ہر پانچ سو سے آٹھ سو میٹر کے فاصلے پر مٹی کچرے کے ٹیلے موجود ہیں جنہیں صاف نہ کیا گیا تو جہاں نہر میں پانی کے بہاؤ میں کمی واقع ہو گی وہاں پر کمزور پشتے مرمت نہ ہونے کی بنا پر ٹوٹنے کا بھی اندیشہ ہے جس سے کاشتکاروں کی فصلات اور محکمہ انہار کا نقصان یقینی ہے ٹھیکیداروں نے چند گڑھوں کی مرمت شروع کر رکھی ہے لیکن پرانی اینٹوں کا سہارا لیا جانے لگا گڑھوں میں مٹی کم ڈالنے اور سیمنٹ کی بجائے ریت کو ترجیح دی جانے لگی ہے ۔

About admin

Check Also

ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اقربا پروری ،رشتہ دار بھرتی کرنیوالے کیخلاف درخواستیں

اپنے رشتہ داروں کو ہیلتھ کمپنی میں ملازمت پر رکھنے اور میرٹ کی دھجیاں اڑانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: