Home / سرگودھا / تھانوں میں خواتین پولیس اہلکار بطور نائب محرر تعینات

تھانوں میں خواتین پولیس اہلکار بطور نائب محرر تعینات

خواتین کو تھانے میں اپنے مسائل بیان کرنے میں آسانی ہوگی:ڈی پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )تھانہ میں آنے والی خواتین کی سہولت کیلئے ضلع بھر کے تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاران کو بطور نائب محرر تعینات کر دیا گیا جس سے نہ صرف تھانہ میں آنے والی خواتین کو اپنے مسائل بیان کرنے میں آسانی ہوگی بلکہ اس سے پولیس کی ورکنگ میں بھی بہتری آئیگی ان کو تعینات کرنے سے پہلے خصوصی تربیت دی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا بہت اہم کردار ہے محکمہ پولیس میں آنے والی خواتین پر ذمہ داری بڑھ جاتی ہے ۔ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے سے نہ صرف آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے پولیس کی کارکردگی پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔ آپ اپنے کام پر بھر پور توجہ دیں اور اپنی ڈیوٹی پوری دیانتداری سے سرانجام دیں۔

About admin

Check Also

کوٹمومن کے نجی کالج میں تھیلسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ کیمپ

سیف لائف کے زیر اہتمام کوٹمومن کے نجی کالج میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: