Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
’’تنخواہیں دو‘‘میڈیکل کالج کے 100 افسروں نے کام چھوڑ دیا - آرسی ویب نیوز
پاکستان

’’تنخواہیں دو‘‘میڈیکل کالج کے 100 افسروں نے کام چھوڑ دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میڈیکل کالج سرگودھا کے 100سے زائد ہاؤس آفیسرز نے تین ماہ کی تنخواہیں ادانہ ہونے پر کام چھوڑ دیا، جس کے باعث ٹیچنگ ہسپتال میں جہاں مریض رل کر رہ گئے ہیں وہاں میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ،ذرائع کے مطابق ان ہاؤس آفیسرز کو ہر ماہ یقین دہانی کروادی جاتی ہے مگر ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں جس کے باعث انہیں شدید مالی مشکلات در پیش ہیں، صورتحال کے پیش نظر انہوں نے احتجاجاً ہڑتال شروع کر دی ، ان کا کہنا ہے کہ کبھی کہا جا تا ہے کہ چھ ماہ کی تنخواہ ایک ساتھ ملے گی اور کبھی ایک دو دن میں ادائیگی کی یقین دہانی کروا دی جاتی ہے ، جبکہ مالی مشکلات روزباروز بڑھتی جا رہی ہیں ، اور اس صورتحال میں کام جاری نہیں رکھ سکتے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: