Home / کاروبار / ترک وفد کا دورہ لاہور چیمبر مشترکہ منصوبہ سازی کا عزم

ترک وفد کا دورہ لاہور چیمبر مشترکہ منصوبہ سازی کا عزم

لاہور(کامرس رپورٹر)ترک تاجر پاکستانی تاجروں کے ساتھ مل کر مشترکہ منصوبہ سازی کا آغاز کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار ترکی کے آٹھ رکنی تجارتی وفد کے سربراہ ڈاکٹر علی سائیہن کرت نے لاہور چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے سابق صدر بشیر اے بخش، سابق سینئر نائب صدر امجد علی جاوا، نعیم حنیف اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ ترک وفد کے سربراہ نے کہا کہ دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں نجی شعبے کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ الماس حیدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں،دو طرفہ تجات میں اضافہ کا رجحان حوصلہ افزا ہے ۔

About admin

Check Also

یو بی جی کا فیڈریشن الیکشن 2021میں بھرپورحصہ لینے کا اعلان

ازخود میدان عمل میں آگیا ہوں،کارکنا ن تیاریا ں شروع کردیں،ایس ایم منیر کراچی(بزنس رپورٹر)یونائیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: