Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
ترکی کےساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑے رہیں گے : آرمی چیف - آرسی ویب نیوز
پاکستان

ترکی کےساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑے رہیں گے : آرمی چیف

پاکستان، ترکی کیساتھ منفرد تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے :جنرل قمر جاوید باجوہ،ترک وزیر دفاع سے گفتگو علاقائی سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال، ہلوسی آکار نے خطے میں کشیدگی روکنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی

راولپنڈی ( خصوصی نیوز رپورٹر،اے پی پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ترکی کیساتھ اپنے بھائی کی طرح کھڑا رہے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ترک وزیر قومی دفاع جنرل ریٹائرڈ ہلوسی آکارنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر دونوں ملکوں میں دفاعی تعاون کومزید فروغ دینے پربھی بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان ترکی کیساتھ اپنے منفرد تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے اور ضرورت کے وقت ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑاہوگا۔ترک وزیردفاع نے خطے میں کشیدگی روکنے میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی اور ترکی کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے پاکستان کے تعاون کو سراہا۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ترکی ہمیشہ ہرموڑپرپاکستان کیساتھ کھڑاہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: