Home / پاکستان / تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں میں بچی کی ہلاکت کی انکوائری

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں میں بچی کی ہلاکت کی انکوائری

کندیاں:چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی میانوالی ڈاکٹر محمد خان ملک نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں کی ایمرجنسی میں 9 سالہ بچی ماہ رخ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے ،تین رکنی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد رفیق خان ہونگے اور ارکان میں ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل پپلاں ڈاکٹر فیصل حیات خان اور سرجن ڈاکٹر محمد ارشد رانا شامل ہیں ، ڈاکٹر محمد رفیق خان نے ڈیوٹی ڈاکٹر مہران گوہر خان، ڈسپنسر علی رضا اور سٹاف نرس ساجدہ بی بی کے بیانات ریکارڈ کئے ۔ انکوائری کمیٹی نے ڈیوٹی پر تعینات دیگر عملہ سے بھی تفصیل معلوم کی، انکوائری کمیٹی نے کلوز سرکٹ کیمرے سے تمام ویڈیو ریکارڈ کو انتہائی بارک بینی سے چیک کیا اور کلوز سرکٹ کیمرہ کی ویڈیو کو اپنے پاس محفوظ کر لیا، انہوں نے 1122 عملہ کے بیان قلمبند کئے ۔

About admin

Check Also

وکلا آئندہ ہڑتال نہیں کرینگے, چیف جسٹس

قانون کے دائرے میں سب کو با ت کی اجازت ، حکومت سخت سائبر قوانین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: