Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
بے نامی جائیدادوں کی تلاش , ڈپٹی کمشنروں کو ایف بی آر سے مکمل تعاون کا حکم - آرسی ویب نیوز
پاکستان

بے نامی جائیدادوں کی تلاش , ڈپٹی کمشنروں کو ایف بی آر سے مکمل تعاون کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے بے نامی جائیدادوں کی چھان بین اوربے نامی رقوم کی ترسیل کی نگرانی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو ایف بی آرز سے مکمل تعاون کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کمشنر ز کو اس عمل کی نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت نے 3 جولائی تک ایمنسٹی سکیم کے ذریعے اپنی جائیدادوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تاریخ مقرر کی تھی جس پر قانونی دائرے میں نہ آنیوالی بے نامی جائیدادیں اور اکاؤنٹس کی چھان بین کا عمل جاری ہے ،اس ضمن میں گزشتہ روز صوبائی حکومت کی طرف سے جاری مراسلہ میں ڈپٹی کمشنرز کو ایف بی آرز سے مکمل تعاون کے ساتھ ساتھ بے نامی اکاؤنٹس سے رقوم کی ترسیل بابت چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ہدایت کی اور کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ متذکرہ معاملات کی نگرانی کر کے ہر پندرہ روز بعد رپورٹس ارسال کریں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: