Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
بین ڈنک کا پاکستان سپرلیگ کے تمام میچز کھیلنے کا اعلان - آرسی ویب نیوز
کھیل

بین ڈنک کا پاکستان سپرلیگ کے تمام میچز کھیلنے کا اعلان

تمام صورتحال پر نگاہ مرکوز اور لاہور میں قیام ذاتی فیصلہ ہے:بیٹسمین لاہور قلندرز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے والے بیٹسمین بین ڈنک نے کورونا وائرس کا خطرہ اپنے ذہن سے جھٹکتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ ان کی نگاہ تمام تر صورتحال پر مرکوزاور لاہور میں قیام ذاتی فیصلہ ہے ۔بین ڈنک کا کہنا تھا کہ انہوں نے حالات پر نظر رکھی ہوئی ہے جن پر انہیں کافی حد تک اطمینان ہے لہٰذا وہ ایونٹ کے باقی تمام میچوں کیلئے دستیاب اور آج ملتان سلطانز کیخلاف میدان میں اترنے کیلئے تیار ہیں۔آسٹریلین بیٹسمین کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں قیام کے حوالے سے اپنی فیملی،کرکٹ آسٹریلیا،ٹیم اور دیگر متعلقہ افراد کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور چونکہ تمام تر حالات ان کے سامنے ہیں جو اپنی جگہ برقرار رہے تو انہیں پاکستان میں قیام پر کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے ۔بین ڈنک کا کہنا تھا کہ ان کا یہاں بہت اچھا وقت گزر رہا ہے اور آئندہ بھی کھیلنا خواہش ہے البتہ حالات کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے ۔پی ایس ایل میں ایک اننگز کے دوران بارہ چھکے لگانے والے جارحانہ بیٹسمین کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ چیونگم کہاں سے خریدتے ہیں اور اس میں کیا خاص بات ہے یہ راز کسی کو بتایا نہیں جا سکتا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: