Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
بینکاری میں اسلامک بینکنگ کا حصہ 15فیصد تک بڑھ گیا - آرسی ویب نیوز
کاروبار

بینکاری میں اسلامک بینکنگ کا حصہ 15فیصد تک بڑھ گیا

گزشتہ سال شعبہ کے اثاثہ جات میں 626ارب کا نمایاں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد (اے پی پی)دسمبر 2019ء کے اختتام تک بینکاری کی مقامی صنعت میں اسلامک بینکنگ انڈسٹری کا حصہ 15فیصد تک بڑھ گیا۔ اسلامی بینکاری کا شعبہ مسلسل بہتر شرح نمو سے ترقی کر رہاہے ، جس کے نتیجہ میں دسمبر2019ء کے خاتمہ پر پاکستان میں مجموعی بینکنگ انڈسٹری میں اسلامی بینکاری کا حصہ 14.9فیصد تک پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک کے اسلامک بینکنگ بلیٹن کے مطابق سال 2019ء کے دوران اسلامی بینکاری کی صنعت کے اثاثہ جات میں 23.5فیصد اضافہ سے اثاثوں کی مالیت 31دسمبر2019ء کو3.284کھرب روپے تک بڑھ گئی جبکہ 31دسمبر 2018ء کو آئی بی آئی کے اثاثوں کی مالیت 2.658کھرب روپے تھی۔ اسطرح گزشتہ سال کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثہ جات میں 626ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اسی طرح شعبہ کے ڈیپازٹس میں ایک سال کے دوران 20.4فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سال 2019ء کے دوران اسلامی بینکاری کی صنعت کا قبل از ٹیکس منافع 66ارب روپے رہا ہے جبکہ 2018ء میں آئی بی آئی کی قبل از ٹیکس آمدنی 34ارب روپے رہی تھی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: