Home / سرگودھا / بینچ اور بار ایک ہی گاڑی کے 2 پہیے ہیں،سیشن جج مشتاق تارڑ

بینچ اور بار ایک ہی گاڑی کے 2 پہیے ہیں،سیشن جج مشتاق تارڑ

وکلاء کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہو گی، وکیلوں سے خطاب

ساہیوال/سرگودھا: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا مشتاق احمد تارڑنے کہا کہ بینچ اور بار کا بنیادی مقصد قانون کی بالا دستی اور مظلوم لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی ہے ہم دونوں ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں، وکلاء محنت کر کے اپنا نام اور مقام پیدا کر سکتے ہیں، وکلاء کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہو گی، وہ تحصیل بار ایسوسی ایشن ساہیوال کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے ،انھوں نے کہا کہ وکلاء کو عدالتوں کا وقار بحال رکھنا ہو گا بار اور بنچ کے مثبت اور تعمیری تعلقات آدھے مسائل خود بخود حل کر دیتے ہیں ،تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال راجہ شبریز اختر،سینئر سول جج سرگودھا احسن محمود،سول حج محمد نعیم،سول حج شبانہ ساہی،ممبر پنجاب بار کونسل ملک افضل فروکہ،سید طیب حسین شیزاری،محمد شفیق چوہدری ، ارشد شاکر اور کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن حج مشتاق احمد تارڑ اور سینئر سول جج احسن محمود نے جوڈیشل کمپلیکس ساہیوال کے احاطہ میں پودے بھی لگائے ۔

About admin

Check Also

کوٹمومن کے نجی کالج میں تھیلسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ کیمپ

سیف لائف کے زیر اہتمام کوٹمومن کے نجی کالج میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: