Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
بھارت:ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک، درجنوں زخمی - آرسی ویب نیوز
دنیا

بھارت:ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر سڑک کنارے کھڑے ٹڑک سے ڈبل ڈیکر بس ٹکرا گئی

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پریش میں ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔رپورٹ کے مطابق اتر پردیش میں فیروز آباد شہر کے قریب آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر ٹرک ڈرائیور سڑک کے کنارے ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ ڈبل ڈیکر مسافر بس اس سے ٹکرا گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس نئی دہلی سے بہار کے علاقے موتی ہاری جا رہی تھی کہ آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔رپورٹس کے مطابق حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے ، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر سال ٹریفک حادثات میں ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: