Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
بچوں کو پولیو سے بچانا مشترکہ ذمہ داری, عثمان بزدار - آرسی ویب نیوز
پاکستان

بچوں کو پولیو سے بچانا مشترکہ ذمہ داری, عثمان بزدار

ڈی جی خان میں پولیو کے 2کیس سامنے آنا تشویشناک امر،انسداد کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے ،نتائج دینا ہونگے یوم یکجہتی کشمیر پر شہر شہر ریلیاں ہونگی،بھارت جبر سے کشمیر پر قبضہ نہیں رکھ سکتا،مودی کو واضح پیغام دینگے :وزیر اعلیٰ

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے بچوں کو پولیوسے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،پولیو کے انسداد کے حوالے سے کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کرونگا۔عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں پولیو کے 2 کیس سامنے آنے پر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں پر برہمی کا اظہار کیا،انہوں نے اس ضمن میں رپورٹ بھی طلب کر لی ۔انہوں نے کہا ڈیرہ غازی خان میں پولیو کیسز کا سامنے آنا انتہائی تشویشناک امر ہے ۔ انسداد پولیو کیلئے مربوط اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے ۔قوم کے مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر نتائج دینا ہونگے ۔ بچوں کو پولیوسے بچانے کیلئے عملی طورپر محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا۔ادھروزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز، اضلاع اور تحصیلوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات ہونگے ۔ کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں نکالی جائیں گی،لوگ ریلیوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لے کر نکلیں۔ انہوں نے کہا دنیا سمیت مودی سرکار کو واضح پیغام دیں گے کہ کشمیر پاکستان کا ہے اور رہے گا۔ مودی سرکار کی مکاری اورعیاری اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے ۔بھارت ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا،مودی کا نظریہ ہٹلر ازم ہے جو آخرکار بھارت کو ہی لے ڈوبے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: