Home / تازہ خبر / بلاول بھٹو کی پیشی،پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو نیب اولڈہیڈکوارٹرز جانے سے روک دیاگیا

بلاول بھٹو کی پیشی،پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو نیب اولڈہیڈکوارٹرز جانے سے روک دیاگیا

اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو نیب اولڈہیڈکوارٹرز جانے سے روک دیاگیا،ارکان پارلیمنٹ کو اسمبلی کارڈز دکھانے کے باجود جانے کی اجازت نہ دی گئی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جے وی ای پل کیس میں آج نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوں گے،نیب راولپنڈی اورنیب اولڈہیڈکوارٹرز کے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،بلاول بھٹو کی پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو نیب اولڈہیڈکوارٹرز جانے سے روک دیاگیا، ارکان پارلیمنٹ میں شاہدہ رحمانی،سینیٹر سسی پلیجو، کرشنا کماری،طارق شاہ سمیت دیگر شامل ہیں،ارکان پارلیمنٹ کو اسمبلی کارڈز دکھانے کے باجود جانے کی اجازت نہ دی گئی جبکہ فرحت اللہ بابرنیب آفس کے باہر پہنچ گئے۔

About admin

Check Also

امریکاسے امن معاہدہ، طالبان رہنمانے بھی چپ توڑ دی، افغان عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

کابل/واشنگٹن:امریکا اورطالبان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور افغانستان میں امن کے امکانات روشن ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: