Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
بزدارحکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار:فیاض چوہان - آرسی ویب نیوز
پاکستان

بزدارحکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار:فیاض چوہان

عوام کا تعاون چاہیے ،دہشت گردی کو ہرا یا، کورونا کو بھی شکست دیں گے عوام میں آگاہی پھیلانے کے لئے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ متحرک ہے ،بیان

لاہور (سپیشل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا ہے بزدار حکومت کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ،محکمہ صحت تمام اداروں کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے ، پنجاب حکومت کورونا کی تشخیص اور علاج کیلئے عالمی سطح پر منظور شدہ ہدایات پر عمل کر رہی ہے ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا عوام میں کورونا سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ مکمل متحرک ہے ،عوام کے بھرپور تعاون کے ساتھ کورونا کو شکست دینا مشکل نہیں،مناسب احتیاط اور صفائی کا خیال رکھ کر کورونا سے بچا جا سکتا ہے ،ہم نے دہشت گردی کو ہرا دیا، کورونا کو بھی شکست دیں گے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: