Home / پاکستان / بجلی کے بوسیدہ کھمبے شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے

بجلی کے بوسیدہ کھمبے شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے

جوہرآباد:جوہرآباد گرڈ اسٹیشن سے مہاڑ فیڈر کی مین بجلی کی لائن کے بوسیدہ کھمبے شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے ’ خالق آباد’ کنڈ’ نلی ’ ناڑی کٹھہ ’ وہیر و دیگر علاقوں میں بجلی کی سپلائی کیلئے متعدد جھے ہوئے کھمبے واپڈا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ سابق چیئرمین یونین کونسل کنڈ ملک عبدالرحمن ایڈووکیٹ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ خالق آباد اور قریبی ڈیرہ جات کے کسانوں کی آبادی میں چاول کی پنیری لگانے والے کسان ان کھمبوں کے کسی بھی وقت گرنے اور بجلی کی مین تاروں کی آبادی اور کھیتوں پر گرنے سے پریشان ہیں۔ اُنھوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا کہ ان جھکے ہوئے کھمبوں کی جگہ فی الفور نئے کھمبوں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوا ر وقعہ پیش نہ آئے ۔

About admin

Check Also

وکلا آئندہ ہڑتال نہیں کرینگے, چیف جسٹس

قانون کے دائرے میں سب کو با ت کی اجازت ، حکومت سخت سائبر قوانین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: