سرگودھا

ایڈیشنل سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ،2قیدی رہا

افضل فہیم کے ہمراہ اشفاق احمد جسرا بھی تھے ،جیل کے مختلف شعبے دیکھے

شاہپورصدر(نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا نے مجسٹریٹ شاہپور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا ، جیل پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا افضل فہیم نے مجسٹریٹ دفعہ 30شاہپور اشفاق احمد جسرا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ کیا ۔ دونوں ججز نے جیل کے مختلف شعبہ جات اور خواتین و نوعمر وارڈز کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے انکے مسائل دریافت کیے ۔ جیل کچن کے معائنہ میں اسیران کیلئے تیار کیے گئے کھانے کا معیار چیک کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں انہوں نے جیل ہسپتال کے وزٹ میں اسیران کیلئے مہیا کردہ طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلاً دریافت کیا۔آخر میں ایڈیشنل سیشن جج نے دو حوالاتیوں مظہر حسین اور احمد نواز کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: