Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
آرپی او سرگودھا کا ضلع بھکر کا دورہ،کرائم میٹنگ ،شاباشی دی - آرسی ویب نیوز
بھکر

آرپی او سرگودھا کا ضلع بھکر کا دورہ،کرائم میٹنگ ،شاباشی دی

پولیس لائنز کانفرنس ہال کا افتتاح،فٹنس کلب کا دورہ،کھلی کچہری بھی لگائی

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع بھکر کا دورہ کیا اور پولیس ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے افسر وں کے ساتھ کرائم میٹنگ کی ،اس موقع پر تمام زیر التواء کیسز کا انفرادی طور جائزہ لیا گیا، سنگین مقدمات کے بابت متعلقہ ایس ایچ اوز سے باز پرس کی گئی ، چار مختلف اندھے قتل کے مقدمات کے ملزمان کی گرفتاری پر آر پی او سرگودہا نے بھکر پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔ ان مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران و ایس ایچ اوز میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ بعد ازیں آر پی او سرگودہانے پولیس لائنز بھکر میں نئے بنائے جانے والے کانفرنس ہال کا افتتاح کیا اور فٹنس کلب/جم کا وزٹ کیا۔ شجر کاری مہم کے حوالے سے آر پی او سرگودھا نے پولیس لائنز میں پودا لگا یا۔ عوامی شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے پولیس لائنز میں کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: