Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
او آئی سی سی آئی کی 7سال میں 13ارب ڈالر سرمایہ کاری - آرسی ویب نیوز
کاروبار

او آئی سی سی آئی کی 7سال میں 13ارب ڈالر سرمایہ کاری

غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے چیمبر کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے ،سابق صدر

اسلام آباد (اے پی پی)اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گزشتہ 7سال کے دوران پاکستان میں 13ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ او آئی سی سی آئی کے سابق صدر فرحت علی نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا کہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا حکومت کی ٹیکس آمدن میں حصہ ایک تہائی ہے ۔ او آئی سی سی آئی پاکستان میں10ملین سے زیادہ افراد کو روز گار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔او آئی سی سی آئی کی رکن کمپنیوں نے گزشتہ7سال کے دوران ملک میں13ارب ڈالر براہ راست سرمایہ کاری کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی سی آئی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آزاد اور شفاف آواز ہے ۔معاشی ترقی کے حوالے سے چیمبر کی تجاویز ہمیشہ بنیادی اہمیت کی حامل رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تجاویز پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: