تازہ خبر

انگلش کرکٹرايلکس ہيلزميں کروناوائرس کی علامات تھيں،رمیزراجہ

سابق ٹيسٹ کرکٹر رميز راجہ نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹرايلکس ہيلز ميں کرونا وائرس کی علامات تھيں۔ الیکس ہیلز پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان اور براڈ کاسٹرد رمیزراجہ نے انکشاف کیا ہے کہ انگلش کرکٹر ايلکس ہيلز ميں کرونا وائرس کی علامات تھيں، وہ برطانیہ میں اپنا ٹیسٹ کروارہے ہیں۔

رمیز راجہ نے بتایا کہ تمام براڈ کاسٹرز کے آج ٹیسٹ ہوں گے،بہت تیاری کرکے یہاں آئے تھے،بڑی افسوسناک بات ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ محتاط طریقے سے پاکستان سپر لیگ پرفیصلہ کیا گیا اورپاکستان کرکٹ بورڈ نے بروقت فیصلے کئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ دنیا کے بڑے بڑے نام وائرس کی زد میں آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کے کھلاڑی ایلکس ہیلز 3 روز قبل اپنے ملک روانہ ہوگئے تھے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: