دنیا

افغان فورسز کا 5صوبوں میں آپریشن،18طالبان ہلاک

صوبہ فراہ میں جنگی طیاروں کی جنگجوؤں کی گاڑی پر بمباری سے 4 ہلاک ،صوبہ ہلمند میں 7شدت پسند مارے گئے بلخ 4 ،لغمان 2،صوبہ قندھارمیں ایک دہشت گرد ہلاک،طالبان کی کارروائیاںکم ہونے سے معاہدہ ہوسکتا ہے،افغان حکومت

کابل(ایجنسیاں)افغان فورسز کا5صوبوں میں آپریشن کلین اپ،18طالبان ہلاک،درجنوں زخمی ہو گئے ۔رپورٹ کے مطابق صوبہ فراہ میں افغان فورسز کے آپریشن کے دوران طالبان شدت پسندوں نے فرار کی کوشش کی مگر جنگی طیاروں کے حملے میں گاڑی پر سوار 4 جنگجوہلاک ہو گئے ۔صوبہ ہلمند میں بمباری سے 7شدت پسند ہلاک،15زخمی ہو گئے ، بلخ کے ضلع چہار بولک میں 4 شدت پسند مارے گئے 7زخمی ہوئے ۔لغمان میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے حملے کا جواب دیتے ہوئے 2افراد مارڈالے ،4 زخمی ہوگئے ۔قندھار کے ضلع شاہولی کوٹ میں ایک طالبان جنگجوہلاک ہوا۔ادھر افغان حکومتی عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے کارروائیوں میں واضح کمی کی صورت میں امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے پر دستخط رواں ماہ ہوسکتے ہیں جس کے نتیجے میں امریکی فوج بتدریج دستبردار ہوگی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: