Home / سرگودھا / اسسٹنٹ کمشنر شاہپور کے چھاپے ،گرانفروشوں کو جرمانے

اسسٹنٹ کمشنر شاہپور کے چھاپے ،گرانفروشوں کو جرمانے

آئندہ گرانفروشی کی شکایت پر سخت ت کاروائی کی جائے گی،زرمینہ وزیر

شاہپورصدر(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر شاہپور نے واڈھی اڈہ مارکیٹ کے مختلف گرانفروشوں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا ، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شاہپور زرمینہ وزیر نے نواحی علاقہ واڈھی اڈہ پر موجود مارکیٹوں کا دورہ کیا اور اشیائے صرف کی فروخت اور نرخوں کا جائزہ لیا ، 9عدد دکاندار وں نے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرانفروشی کا ارتکاب کیا۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں مجموعی طور پر چھتیس ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے تنبیہ جاری کی کہ اگر آئندہ گرانفروشی کی شکایت موصول ہوئی تو انکے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

About admin

Check Also

کوٹمومن کے نجی کالج میں تھیلسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ کیمپ

سیف لائف کے زیر اہتمام کوٹمومن کے نجی کالج میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: