Home / پاکستان / ارد گرد کے رنگیلوں سے جان چھڑائیں : سراج الحق

ارد گرد کے رنگیلوں سے جان چھڑائیں : سراج الحق

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے ٹیپوسلطان بننے کااعلان کیا ہے مگران کے چاروں طرف محمدشاہ رنگیلے موجود ہیں، ٹیپوسلطان بننے کے لیے ان سے جان چھڑائیں۔ مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے کے لیے 3، 4نومبر کو اسلام آباد میں بین الاقوامی کشمیرکانفرنس منعقدکریں گے ۔ کانفرنس میں دنیابھرسے سیاسی رہنمااورانسانی حقوق کی تنظیمیں شرکت کریں گی ۔حکومت اورسیاسی جماعتوں کو بھی مدعوکریں گے ۔27اکتوبرکو صرف کشمیرپر بات ہونی چاہیے ، کرفیوسے مقبوضہ کشمیر کی معیشت تباہ ہوگئی ،پاکستان کی محبت میں کشمیری فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ مسئلہ کشمیرپر حکومت کنفیوژ ہے ، خود کوئی فیصلہ کرتی ہے اور نہ ہی کسی سے مشورہ لیتی ہے ، پریس کانفرنس میں حکومت او راپوزیشن کے درمیان ثالثی کے سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ثالثی کے لیے دونوں طرف سے رضامندی ضروری ہے ،حکومت اسلام آباد کے لیے راستے بند نہ کرے ،ماحول نارمل بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ میں نہیں کہتاکہ حکومت نے کشمیرکاسودا کرلیاہے مگر یہ کہتاہوں کہ کشمیریوں کو وزیراعظم سے مایوسی ہوئی ۔

About admin

Check Also

وکلا آئندہ ہڑتال نہیں کرینگے, چیف جسٹس

قانون کے دائرے میں سب کو با ت کی اجازت ، حکومت سخت سائبر قوانین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: