Home / دنیا / آسٹریلیا:33جانیں لینے والی آگ بجھ گئی،بارشوں کے بعد سیلاب

آسٹریلیا:33جانیں لینے والی آگ بجھ گئی،بارشوں کے بعد سیلاب

ستمبر سے لگی آگ بجھانے میں انسانی ذرائع ناکام رہے ، ایک کروڑ ایکٹر رقبہ جل گیا،2500گھر تباہ،ایک ارب جانور ہلاک ہوئے ریاست نیوساوتھ ویلز میں مزیدبارشوں کاامکان :محکمہ موسمیات ، شہریوں کوسیلاب سے متعلق انتباہات جاری کردئیے گئے :رپورٹ

سڈنی (اے ایف پی)آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں 33زندگیاں نگلنے والی آگ بارش نے بجھا دی ،شدید بارشوں کے بعد ملک میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔آسٹریلوی فائر فائٹرز کے ترجمان نے بتایا کہ ریاست نیوساوتھ ویلز میں جنگلات میں لگی آگ پر قابوپانے میں انسانی ذرائع ناکام رہے تاہم گزشتہ سال ستمبر سے لگی بارشوں نے بجھا دی ۔انہوں نے بتایاکہ آگ سے ایک کروڑ ایکٹر ے زائد رقبہ جل گیا،2500گھر تباہ ہوئے جبکہ 33افراد آگ میں زندہ جل گئے ۔آگ سے لگ بھگ ایک ارب جانور بھی ہلاک ہوئے ۔بتایاگیاہے کہ آگ تو بجھ گئی لیکن بارشوں کے بعد کئی شہروں اور قصبوں کوسیلاب کا سامنا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست ویلز میں آئندہ چند روز کے دوران مزیدبارشوں کاامکان ہے جبکہ شہریوں کوسیلاب سے متعلق انتباہات جاری کردئیے گئے ہیں۔

About admin

Check Also

اردوان کی ادلب میں بڑی کارروائی کی دھمکی

ترک صدررجب طیب اردوان نے دھمکی دی ہے کہ شام نے رواں ماہ کے آخر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: