3

کھادوں ، بیجوں اور زرعی ادویات کی قیمتوں کا نوٹس لیا جائے ،صدر کسان بورڈ

جوہرآباد:کسان بورڈ ضلع خوشاب کے صدر اختر اسلام بالی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع میں کھادوں ، بیجوں اور زرعی ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، کھاد ڈیلر ڈنکے کی چوٹ پر مہنگے داموں کھادیں فروخت کر رہے ہیں اور اُنھیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور کسانوں کو ارزاں نرخوں پر کھادوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں