3

کمشنر سرگودھا کا غیر ملکیوں کی سیکورٹی سخت کر نیکا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال نے قومی تعمیرات وانتظامی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احساس ذمہ داری ، ایمانداری اور شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ادارے مستحکم او رقومی امنگوں پر پورے اتر سکیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے پہلے تعارفی اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ر یونیو آصف اقبال ملک ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ارشد احمد ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ الیاس چوہدری ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قدیر احمد کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران واہلکار بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈویژن میں غیر ملکیوں کی سیکورٹی کو سخت بنایا جائے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو کے جوڈیشل مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ سائلین کو سہولیات میسر آسکیں ۔ انہوں نے ریونیو افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن اور قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ کی سوفیصد واگزاری کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے اداروں میں کوتاہی ، لاپرواہی ، غفلت اور بدعنوانیوں کی شکایات کو ختم کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں کمشنر سرگودہا کو تمام اداروں کے سربراہان نے اپنے اپنے محکمے کی کارکردگی او رورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں