13

کلورکوٹ:فائر بریگیڈ کی سہولت نہ ہونے سے شہری پریشان

کلورکوٹ:آ گ لگنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھکر سے آتی ہیں ،شہریوں کا سہولت دینے کامطالبہ کلورکوٹ شہر میں فائر بریگیڈ کی سہولت نہ ہونے سے شہری پریشان ہیں ،آ گ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں 65کلومیٹر بھکر سے آتی ہیں جن کے پہنچتے وقت کافی ٹائم لگ جاتا اور نقصان ہو جاتا ہے ، تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ جو کہ ضلع بھکر کی بڑی تحصیل ہے لیکن اس تحصیل ہیڈ کوارٹر پر فائر بریگیڈ کی سہولت میسر نہیں ، فائر بریگیڈ کی سہولت نہ ہونے سے کلورکوٹ میںآ گ لگنے کے کئی واقعات ہوئے جن پر قابو پانے میں کافی وقت لگا ہے کیونکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر پر فائر بریگیڈ کی سہولت موجود ہے ۔شہریوں نے حکومت سے کلورکوٹ میں فائر بریگیڈ کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں